پاکستان کی مسلسل سفارتی کامیابیوں پر بھارت تلملا اٹھا ،دنیا بھر میں پاکستان کو ملنے والے سفارتی پروٹوکول پرنئی دلی کومرچیں لگ گئیں-بھارتی وزیرداخلہ کے ترجمان نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لینا شروع کردیا ، رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے ، انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط سے متعلق اطلاعات ملی ہیں،انڈین وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس پر کام جاری رہے گا۔
پاکستان کی مسلسل سفارتی کامیابیوں پر بھارت تلملا اٹھا
جمعرات 18 ستمبر 2025












