اسلام آباد: وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی(Ikhtiar Wali) نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا حکومت مہیا کرچکی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا، بصورت دیگر آپشن بہت سارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا حکومت مہیا کر چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں شوٹر گینگ کا سرغنہ مارا گیا
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی مشینری رک جانے کی صورت میں لگتا ہے تاہم خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت کو جو چار پانچ دن ملے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھائے۔













منگل 29 ستمبر 2026 

