لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس کے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

لاہور(Lahore) کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس کے 2 مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے گئے، دیگر ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

لاہورپولیس نے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پرگینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون سے گینگ ریپ میں ملوث دوسرے ملزم علی کو چشتیاں سے حراست میں لیا گیا ۔ اس کیس کا محسن نامی ملزم پہلے سے گرفتار ہے جبکہ تیسرے ملزم تنویر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو چشتیاں سے لاہور لے آئی ہے ۔دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

مزیدپڑھیں:فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ غیر ملکی خاتون ڈیانا سے ریپ کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ڈیانا چند روز قبل لاہور آئی تھی جسے 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئیں جہاں ان کے تین دوست موجود تھے، ملزمان نے غیر ملکی لڑکی کو نشہ اور چیز پلا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں ائیر پورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔