ترجمان قطری وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق فریقین کے پاس مسئلے کے پرامن حل کے سوا کوئی راستہ نہیں،کسی بھی فریق کی جانب سے علاقائی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:استنبول ایئرپورٹ پر ایرانی ایئرلائن کا طیارہ کیوں ضبط کر لیا گیا؟
خطے میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،خلیجی ممالک نے جنگ کا حصہ بننے کا انتخاب نہیں کیا،ایران کو علاقائی ممالک کے خلاف جارحانہ رویہ ترک کرنا ہوگا،قطر نشانہ بنائے جانے کے باوجود امن کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔













منگل 29 ستمبر 2026 

