2 بچوں سے جنسی زیادتی :سنوکر کے سابق عالمی چیمپئن کو7سال قید کی سزا

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

سنوکر(Snooker) کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف یہ فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ نے سُنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورٹ میں پیشی اور سزا کے اعلان کے بعد گریم ڈوٹ نے کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔

عدالت کی جانب سے سزا پانے کے بعد ڈوٹ کو ہتھکڑیوں میں جیل لے جایا گیا۔

مزیدپڑھیں:روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک

رپورٹ کے مطابق گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ اُنہوں نے 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکا اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔