سال 2026، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، ایف بی آر

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

سال 2026 کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے،ایف بی آر نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں پر بھاری جرمانے لگانے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کےمطابق تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے پرجرمانہ ایک ہزار روپےسےبڑھا کر 25 ہزار روپےکرنے کی تجویز ہے،جبکہ لیٹ فائلر ایسوسی ایشن سے جرمانہ 10 ہزار روپے کے بجائے 50 ہزار روپے وصول کیا جائے گا

کمپنیوں کیلئےجرمانہ 20 ہزار روپےسےبڑھا کر ایک لاکھ روپےکرنے کی بھی تجویز ہے،گزشتہ سال 35 لاکھ 16 ہزار 265 ریٹرنز جمع ہوئے تھے،جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 48 لاکھ 76 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

رواں سال جمع شدہ ٹیکس 19 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ روپےرہا،تنخواہ دار طبقے نے 16 لاکھ 23 ہزار سے زائد ریٹرنز کےذریعے 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔

مزید پڑھیں:عوام کو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے بانڈز خرید و فروخت کی اجازت دینے کا فیصلہ

غیرتنخواہ دارطبقے کے 32 لاکھ 6 ہزار سے زائد ریٹرنز سے 13 ارب 43 کروڑ روپے وصول ہوئے،جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز نے ایک ارب 41 کروڑ اور کمپنیوں نے ایک ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا،اسمال شاپ کیپرزاسکیم کے تحت 644 ریٹرنزجمع ہوئے،جن سے 4 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول ہوا۔