ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

Calender Icon ہفتہ 3 اکتوبر 2026

ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ(Asian Games Cricket) کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صاحبزادہ فرحان 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ معاذ صداقت نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان 6 گیندوں پر 3 رنز بنا کر شیوم دوبے کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔

قبل ازیں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ایشان کشن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

مزیدپڑھیں:اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور صائم ایوب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت،صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود بھی شامل ہیں۔

ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

خیال رہے کہ نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث پاک بھارت فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔