پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے مطابق کائنات امتیاز نے 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
کائنات امتیاز 2010 اور 2014 میں ایشین گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2023 میں کھیلا۔
کائنات امتیاز نے آخری ٹی ٹوئنٹی تھائی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2022 میں کھیلا تھا، وہ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ ہو گئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال
کائنات امتیاز اب ویمن میچ ریفری کے بھی فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ویمن میچ ریفری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
کائنات امتیاز کی والدہ امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پینل میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی ویمن امپائر ہیں۔
سلیمہ امتیاز اب تک 9 ویمن ون ڈے انٹرنیشنل اور 69 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

