ڈیرہ اسماعیل خان(Dera Ismail Khan) میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عزمِ استحکام وژن کے تحت جاری کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔













منگل 6 اکتوبر 2026 

