فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان، نوبیل انعام کی اہمیت کیا ہے؟

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

فزکس کا نوبیل انعام بیلجیم سے تعلق رکھنے والے سائنسدان فرانسس ہیلزن کو دیا گیا۔ فرانسس ہیلزن نے آئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری کے ذریعے خلا سے آنے والے زیادہ توانائی والے نیوٹرونز کو دریافت کیا تھا۔

نوبیل کمیٹی نے سائنسدان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری اور فلکی طبعیات کے ہائی انرجی نیوٹرونز کی دریافت کے لیے اہم کام کیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کے مطابق اس مطالعے سے کائیات کے ایسے راز سامنے آسکتے ہیں جو ابھی تک پوشیدہ ہیں۔

اس سے پہلے طب کا نوبیل انعام دو جرمن اور ایک امریکی سانسدان کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا جنہوں نے نیورولوجی کے شعبے میں اہم خدمات سر انجام دی تھی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو کیمسٹری اور 8 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نوبیل اس انعامات کے سلسلے کا نام ہے جس میں کمسٹری، فزکس، طب، ادب اور امن جیسے شعبوں میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ نوبیل انعام ان لوگوں کو دیے جاتے ہیں جنھوں نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران ’انسانیت کو عظیم فائدہ پہنچایا۔

یہ سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کا بیان ہے جنھوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔ انھوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے۔ سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:بجلی کا شارٹ فال 4500 میگا واٹ سےمتجاوز، 3 تا 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری

امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔