پاکستانی اداکارڈراموں کاکتنامعاوضہ لیتے ہیں؟سینئراداکارہ نے انکشاف کردیا

Calender Icon بدھ 7 اکتوبر 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کےمعاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔فرح نادر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی

جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔اداکارہ نے میزبان وصی شاہ کے سوال پر انڈسٹری کے مالی معاملات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں، اگر ایک عام شخص ایک ماہ میں ایک لاکھ روپے کماتا ہے تو ایک اداکار تقریباً اتنی رقم 10 دن میں کما لیتا ہے۔

مزیدپڑھیں:15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر

فرح نادر نے بتایا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اور اداکارائیں اس سے کہیں زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں،مرکزی اداکار یا اداکارہ باآسانی ایک ڈرامے کا 15 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کرلیتے ہیں جب کہ کئی مواقع پر یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

فرح نادرکا کہنا تھا کہ اگر پروڈیوسرز وقت پر معاوضہ ادا کریں تو شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آمدنی خاصی زیادہ ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ فرح نادر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کلاسک ڈرامے ’’خدا کی بستی‘‘ سے کیا تھا۔