پاک بحریہ کی کارروائی، کشتیوں کے خفیہ خانوں سے 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

Calender Icon بدھ 7 اکتوبر 2026

کراچی : پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور 2 کامیاب انسداد منشیات کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات پکڑ لی۔قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباًچھیانوے ملین امریکی ڈالر ہے۔

وزیراعظم نے پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیوں پر افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیاں علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دو دھاؤ کشتیوں کو روکا گیا جن کے خفیہ خانوں سے تقریباً ساڑھے آٹھ سو کلوگرام آئس اوردو ہزار کلوگرام حشیش برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کروڑوں کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف، تحقیقات کا حکم

منشیات کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی اور تلفی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیاں سمندر میں مسلسل نگرانی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے عزم کی عکاس ہیں۔ سمندر کے ذریعے غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔