سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستے تعینات ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

Calender Icon بدھ 7 اکتوبر 2026

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

سی این این کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں اور پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل، انتونیو گوتریس ملاقات، کشمیر، سندھ طاس اور افغان دہشتگردی پر بات چیت

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔