بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مختلف امور پر بریفنگ

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز حسین جاکھرانی اور فریال تالپور نے ملاقات کی، ملاقات میں ایوان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ نے بھی ملاقات کی، سندھ اسمبلی اور قانون سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند نے ملاقات کی، جنید بلند نے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کو ریگولرائز کرنے کیلئے قانون سازی، محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنے اور 63 انسٹی ٹیوٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

قومی اسمبلی ارکان مسرت رفیق مہیسر،صادق میمن، فیاض بُٹ، زبیر جونیجو ، عطااللہ جونیجو، ارباب وزیر میمن، ارباب کامران میمن، سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ کی بلاول بھٹو کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ اور خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارسلان شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن کو پیپر لیس کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن منصوبے، سکھر کے ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں سکھر میں گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی، دریائے سندھ میں اخراج سے قبل 50 فیصد سے زائد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سکھر کے 100 فیصد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں :ایران چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا: عباس عراقچی

بلاول بھٹو زرداری کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمیٹ ایڈاپٹیشن انویسٹمنٹ پلاننگ فورم میں سکھر کیلئے پیش کیے گئے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی، منیلا میں ہونے والے فورم میں سکھر اور سندھ کے موسمیاتی موافقت کے منصوبے پیش کیے گئے۔