بیٹیاں بہنیں سانجھی ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے: کیپٹن (ر) محمد صفدر

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مذاکرات کبھی غیر مشروط نہیں ہوتے، ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر ہوتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے، بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی ہر بات میں وزن ہوتا ہے، ان سے بھی مذاکرات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمان ڈیڈلاک خاتمےکیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارا مطالبہ ہے جس کے لیے بڑی قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے صوبے کے عوام کو ہی تکلیف ہو رہی ہے۔