خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز زیرِ غور

Calender Icon ہفتہ 10 اکتوبر 2026

خیبرپختونخوابیوروکریسی(Khyber Pakhtunkhwa Bureaucracy) میں بڑےپیمانے پرتبدیلیوں کا امکان ہے،ڈپٹی کمشنرز اورسیکریٹریز سمیت اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق ڈویژنل،ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،پہلےمرحلےمیں صوبے کے12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذکرنےکی تجویززیرِغورہے،وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کےاختیارات ختم کرنےسےمتعلق کسی بھی اقدام کادارومدارحکومتی وفد اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات پر ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آج رفقا کومشاورت کےلیےطلب کرلیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیانات اور طرزِ عمل پروفاقی حکومت کےتحفظات،ممکنہ اقدامات پرغورکیاجائےگا،گورنر راج، ایمرجنسی یا مفاہمت کو ایک اورموقع دینےکے آپشنز زیرِغور ہیں۔

مزید پڑھیں:پرتگالی فٹبال فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، کرسٹیانو رونالڈو پر پابندی عائد

دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کےسینئر رہنما آج وزیرِاعلیٰ کےپی سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے،جس میں سیاسی صورتِحال پر بات ہوگی اوروفاقی سطح پر ملنے والے پیغامات بھی بتائے جائیں گے، ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق گفتگو بھی ہو گی۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں بیرسٹر گوہر اور دیگر شامل ہیں، وزیرِ اعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا بھی امکان ہے۔