ایران کا کہنا ہے کہ خام تیل لے جانے والے اس سپر ٹینکر نے اپنے تمام نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے تھے اور وہ غیر قانونی راستے سے آبنائے سے باہر نکلنا چاہتا تھا۔
پاسداران کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر ہے جو ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی وڈیو جاری کر دی۔
مزید پڑھیں:ریاض، کنگ خالد ایئرپورٹ پرحوثیوں کا حملہ، 1 پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ایرا نی پاسدارانِ انقلاب نےخبر دار کیا کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی جہاز اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز بند کرے گا، اسے دشمن کا ہدف سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔













پیر 12 اکتوبر 2026 

