پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

Calender Icon پیر 12 اکتوبر 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ہی ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 9 سو پوائنٹس سے گھٹ کر 1 لاکھ 66 ہزار ایک سو کی سطح سے نیچے آگیا۔

مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت کے اثرات کی پہلی لہر سامنے آنا شروع ہوگئی، ایم ڈی آئی ایم ایف

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام کے قریب اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 089 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔