آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا بڑا کارنامہ، جو روٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Calender Icon پیر 12 اکتوبر 2026

آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈر کی حیثیت سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اسٹیون اسمتھ نے ٹیسٹ میچز میں 221 کیچز پکڑ کر انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کے نام 220 کیچز کا ریکارڈ تھا۔

آسٹریلوی کھلاڑی اس اعزاز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہل ڈریوڈ نے تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 210 کیچز تھامے تھے۔