قلعہ عبداللہ، دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات، 7 افراد زخمی، حالت تشویشناک

Calender Icon منگل 13 اکتوبر 2026

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دستی بم حملے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ میں پہلی واردات آرمبی کا کوزئی کلی خچو میں پیش آئی جہاں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 5 سالہ بچہ فہیم شاہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کے ہاتھ کی تین انگلیاں ضائع ہو گئیں۔

دوسرا واقعہ میزئی اڈہ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے محمد ولی نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ ادھر جنگل پیر علیزئی میں مسلح کار اور موٹر سائیکل سواروں نے ایک قبائلی گروہ کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے 5 افراد لہولہان ہو گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی، گلشن حدید میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔