راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر ایک دعوت میں جانےکے معاملے پر تین رشتہ دار خواتین میں تلخ کلامی کے بعد ایک خاتون کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔
تھانہ دھمیال پولیس نے زخمی خاتون نور بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ شبانہ بی بی نے سائرہ بی بی کے ساتھ دعوت پر جانا تھا، دعوت پرجانے اورنہ جانے پرشبانہ بی بی اور سائرہ بی بی کی تلخ کلامی ہوئی۔ سائرہ بی بی نے تلخ کلامی پرشوہرکا پستول الماری سے نکال کر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے نور بی بی کے سینے میں گولی لگی جبکہ شبانہ بی بی کے پیٹ میں گولی لگی، شبانہ بی بی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
مزید پڑھیں:بنگلادیشی اسٹار وکٹ کیپر و بیٹر مشفیق الرحیم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
پولیس نے ملزمہ سائرہ بی بی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرلیےگئے ہیں۔













اتوار 29 نومبر 2026 
