بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لئے کوشاں ہیں ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔۔اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔
پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری
جمعرات 18 ستمبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
چین:چہرے سے کمائی کا نیا طریقہ سامنے آگیا
36 منٹ قبل
آسٹریلین ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی
40 منٹ قبل















