وزارت خارجہ(Ministry of Foreign Affairs) نے شہریوں کی سہولت کے لیے دستاویزات کی تصدیق کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت شہری آن لائن درخواست دے کر تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال ہے اور اس کا اطلاق اسلام آباد کے مرکزی دفتر سمیت لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم رابطہ دفاتر پر بھی ہوگا۔
The Ministry of Foreign Affairs has launched the Digital Attestation System, effective 12 October 2026, to facilitate citizens through an efficient and convenient online process for document attestation.
🔗 https://t.co/VT6GgrCs6b pic.twitter.com/g3teM8Uf1w
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 17, 2026
نظام کے تحت شہریوں کو پہلے آن لائن پورٹل پر اپنی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد آن لائن فیس ادا کی جا سکے گی، جس کے بعد تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
ڈیجیٹل نظام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے، قطاروں میں انتظار کرنے اور روایتی طریقۂ کار سے درپیش مشکلات سے بچانا ہے۔
دستاویزات کی تصدیق کے لیے درخواست وزارت خارجہ کے آن لائن پورٹل https://portal-attestation.mofa.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

