ملتان، خوفناک ٹریفک حادثے میں کار سوار 5 افراد جاں بحق

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

ملتان: بوسن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے(accident) میں کار سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مزیدپڑھیں:روس پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل معمولی سستا ہو گیا

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب سی پی او ملتان اختر فاروق نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔