قومی اسمبلی اجلاس کا 64 نکاتی ایجنڈا جاری، 19 نئے قوانین کی منظوری شامل

Calender Icon منگل 20 اکتوبر 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی(National Assembly) اجلاس کا 64 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں 19 نئے قوانین کی منظوری شامل کی گئی ہے۔
ایجنڈے کے مطابق فیکٹریز ترمیمی بل 2025، اینٹی ریپ انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی بل 2024، ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2025، قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل 2025، اسلام آباد تحدید کرایہ ترمیمی بل 2025 اور قومی شاہرات ترمیمی بل 2025 کی منظوری شامل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی وزیرجنگ کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات،ایران کیخلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی پر غور

اس کے علاوہ تنخواہوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2025، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025، پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد بزرگ شہری ترمیمی بل 2025، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2025، قانون شہادت ترمیمی بل 2025 اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔