امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

امریکی حکومت نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس(Space X) سے مختلف ممالک میں اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس بند یا بحال کرنے کی متعدد درخواستیں کیں، جن کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی اور فوجی حکمت عملی میں مدد حاصل کرنا تھا۔
رائٹرز کے مطابق سابق امریکی حکام نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں اور لبنان میں حزب اللہ سے منسلک عناصر کی جانب سے سٹار لنک کے استعمال کو روکنے کیلئے سروس بند کرنے کی درخواست کی جبکہ یوکرین کی فوجی ضروریات اور ایران میں انٹرنیٹ کی رسائی بہتر بنانے کیلئے سروس فعال کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بھی 2025ء اور 2026ء میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایلون مسک سے رابطہ کیا تاکہ ایران میں سٹار لنک سروس کے ذریعے انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور حکومت مخالف مظاہرین کو رابطے میں مدد ملے، تاہم اس سروس کی بحالی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مزیدپڑھیں:یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید

حالیہ دنوں میں یوکرین کی فوجی سیٹلائٹ سروس اسٹار شیلڈ کی رفتار اور استعمال پر پابندیوں کے معاملے نے بھی تنازع کھڑا کر دیا ، ان پابندیوں کا حکم وائٹ ہاؤس کے اندر سے دیے جانے کی اطلاع ہے۔