پیٹرول کی قیمت برقرار اور ڈیزل 85 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعرات 29 اکتوبر 2026

اوگرا نے30اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر منہگا کردیا گیا جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار ہے۔

اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے67 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے 30 اکتوبر کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔