روہڑی کے پٹنی تھانے کی حدود میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو روہڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔
عینی شاہد کے مطابق حادثے کے دوران گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ٹرالر میں سوار تھے کہ ان کا ٹرالر جاکر دوسرے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو ٹینکرز، تین ٹرالرز اور ایک مزدا کو نقصان پہنچا۔













بدھ 28 اکتوبر 2026 

