پنڈی گھیب میں شادی کی تقریب میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی ڈانس کرنے والی خواتین اور دلہے سمیت 35افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پنڈی گھیب میں شادی کی ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر پارٹی کا انعقاد کیا گیا اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
مزید پڑھیں:ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی، ادارہ شماریات
مقدمے میں پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ کی دفعہ اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ کی دفعہ شامل کی گئی ۔ ایف آئی آر کے مطابق شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا ۔













جمعہ 30 اکتوبر 2026 

