جنرل احمد شریف چوہدری نے دنیا کو ایران کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

Calender Icon ہفتہ 31 اکتوبر 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر(DG ISPR)  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دنیا کو ایران امریکہ تنازعہ کے حوالے سے خوشخبری سنا دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج نیوز اجنسی روئٹرز کے ساتھ  انٹرویو  میں بتایا کہ پاکستان ایران امریکہ تنازعہ میں ثالثی کے حوالے  سے پُرامید ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایران امریکہ کشیدگی سے پریشان دنیا کو خوشخبری سنائی کی  ثالثی کی کوششوں میں مثبت پیش رفت کے اشارے ہیں۔ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مثبت پیشرفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 بار ایران کیوں جاتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ایران جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کیان تھک  سفارتی کوششیں جاری ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  اب بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو تنازعہ کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل 2روپے 29 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ارکان کی شمولیت پر کوئی پابندی نہیں۔ اجتماعی دفاع اور علاقائی امن پر مشترکہ مؤقف رکھنے والے ممالک کا خیرمقدم کیا جائے گا۔انہوں نے سوالات کے جواب میں کہا کہ اس دفاعی معاہدے میں ایران کی ممکنہ شمولیت کا فیصلہ تینوں بنیادی فریقوں کی سیاسی قیادت کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی  تعیناتی کا فیصلہ حالات کے مطابق دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی۔انہوں نے دہرایا کہ پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان یمن کے داخلی  تنازعہ کا حصہ نہیں ہے، یہ یمن کے متحارب فریقوں کا معاملہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ کے متعلق سوالات کے جواب میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر مبنی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ اور رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے انٹرویو کی خبر دنیا کے میڈیا کو جاری کرنے کے ساتھ سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بھی پوسٹ کی۔