سیلما بلیئر نے جہاز میں فضائی عملے کے ارکان کو مکے مارنے اور کاٹنے پر معافی مانگ لی

Calender Icon ہفتہ 31 اکتوبر 2026

امریکی اداکارہ سیلما بلیئر(Selma Blair) نے رواں ماہ فلائٹ میں اپنے نامناسب اور غلط رویے پر معذرت کر لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ سیلما بلیئر سے متعلق رواں ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سیلما بلیئر نے 30 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کر کے اس واقعے سے متعلق معافی مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا، میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے یا ڈرانے کا نہیں سوچا، میں نے جن لوگوں کو مایوس کیا، نقصان پہنچایا، یا جو کوئی بھی میری وجہ سے خوفزدہ ہوا میں ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ: پاسداران انقلاب

اداکارہ نے کہا کہ میں اتنے وقت سے خاموش اس لیے تھی کیونکہ میرے  وکلاء نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ جب تک قانونی کارروائی جاری ہے تب تک میں اس حوالے سے بات نہ کروں۔

یاد رہے کہ سیلما بلیئر پر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کا الزام تھا۔

نیویارک کے علاقے کوئنز کی عدالت میں امریکی اداکارہ پر اسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار اور نرس پر مبینہ حملے کے 2 الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔