امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرتا ہے اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے، ایران زیادہ قابل بھروسا نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، دیکھتے ہیں وہ معاہدہ کرتا ہے یا نہیں، ایران سے مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی جلدی نہیں۔
ایران پر دوبارہ حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کیسا احمقانہ سوال ہے، فرض کریں کہ میں ایسا کرتا ہوں، تو کیا میں آپ کو بتاؤں گا؟ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔
مزیدپڑھیں:ڈیجیٹل فراڈ کا نیا طریقہ: نہ کارڈ چھینا، نہ پن کوڈ مانگا، پھر بھی اکاؤنٹ خطرے میں؟
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں، ایک یا دو مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو ان تنصیبات پر 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت اچھی جا رہی ہے اور ایران ڈیل چاہتا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ زیادہ قابلِ اعتبار نہیں ہیں، ہم کسی جلدی میں نہیں ہیں۔













اتوار 1 نومبر 2026 

