مصر، بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 10 افراد ہلاک، 24 زخمی

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

مصر کے صوبے گیزہ میں مزدوروں کو لے جانے والی منی بس اور مال بردار ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

گلف نیوز نے وزارت صحت و آبادی کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ہفتے کے روز مڈل روڈ اور الدبعہ روڈ کے سنگم پر پیش آیا۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 14 افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کی چوٹیں آئی ہیں۔

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

دو ماہ قبل بھی مصر کے صوبے جنوبی سینا میں بس الٹنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 اردنی شہری بھی شامل تھے ہیں۔

مصر کے مرکزی ادارہ برائے عوامی شماریات و اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات کی وجوہات میں سڑکوں کی تعمیر اور معیار، روشنی اور ٹریفک سائن بورڈز کی دستیابی، ڈرائیوروں کا رویہ اور رفتار کی مقررہ حدود سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

ادارے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مصر میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 10.8 فیصد اضافے کے بعد 5 ہزار 829 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:حوثی ملیشیا داعش اور القاعدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، یمنی وزیر خارجہ

2024 میں یہ تعداد 5 ہزار 260 تھی۔ اسی طرح حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 10.7 فیصد بڑھ کر 84 ہزار 553 ہوگئی، جو 2024 میں 76 ہزار 362 تھی۔