ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

Calender Icon جمعرات 18 ستمبر 2025

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکا م ،اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ میں شامل نہ ہو سکے۔ ٹوکیو میں ہونیوالے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ارشد ندیم نے 82اعشاریہ 73 میٹر کی پہلی تھرو کی ، ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری مرتبہ وہ صرف 83اعشاریہ 75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے اور ارشد ندیم کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی۔جیولن تھرو کے ابتدائی 3 راؤنڈز میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہیں، مگر ارشد ندیم ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا سکے،اس سے قبل پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92اعشاریہ97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔