فلم جیلر 2 نے فلم چھاوا کی 807 کروڑ روپے کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر 2‘ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 800 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ فلم یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی تامل فلم بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے 18ویں روز اتوار تک دنیا بھر میں 808 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس سے قبل فلم تامل سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے ابتدائی چار روز میں تقریباً 400 کروڑ روپے کمائے۔ نوراتری اور دسہرہ کی تعطیلات کے دوران بھی فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری رہا۔ 18
ویں روز بھارت میں فلم نے تقریباً 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نیٹ کاروبار کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی ملکی کمائی 456 کروڑ روپے نیٹ اور 533 کروڑ روپے گراس تک پہنچ گئی۔
فلم نے تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش و تلنگانہ کی چاروں بڑی علاقائی مارکیٹس میں بھی 60 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ بیرون ملک نمائش سے فلم کو تقریباً 29 ملین ڈالر کی آمدن ہوئی۔
’جیلر 2‘ نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کی 769 کروڑ روپے اور وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کی تقریباً 807 کروڑ روپے کی عالمی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب فلم کی نظریں 850 کروڑ روپے کے ہندسے پر ہیں، تاہم آنے والی فلم ’رامائن‘ کی ریلیز سے اس کی کمائی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:ہنگو، گھر کے اندر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل، بھتیجے پر شک
سن پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم میں 75 سالہ رجنی کانت ایک بار پھر ٹائیگر متھوویل پانڈین کے کردار میں نظر آئے ہیں۔ فلم میں رمیا کرشنن، یوگی بابو، ایس جے سوریا، متھن چکرورتی، ودیا بالن اور دیگر فنکار شامل ہیں، جبکہ ہریتک روشن، موہن لال، شیوا راج کمار اور جیکی شروف نے مختصر کردار ادا کیے ہیں۔













پیر 2 نومبر 2026 

