ہنگو، گھر کے اندر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل، بھتیجے پر شک

Calender Icon پیر 2 نومبر 2026

مقتولین میں دو خواتین اور تین بچے شامل، گھر کے سربراہ نور رحمان کے بھتیجے کے ملوث ہونے کا امکان

ڈی آئی خان: ہنگو میں گھر کے اندر ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا گیا، مقتولین میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ دوآبہ کی حدود ساروخیل میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اصل ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر کے سربراہ نور رحمان کے بھتیجے کو واقعے میں ملوث بتایا جا رہا ہے۔ ملزم مبینہ طور پر نشے کا عادی ہے اور اس کے چچا اسے نشے کے عادی دوستوں کو گھر لانے سے منع کرتے تھے۔

پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔