جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی چھ سال بعد اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، تجارت اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران کہا کہ انہیں چینی ہم منصب سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی متعدد امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مزید معاملات پر بھی سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کا عندیہ دیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے اور باہمی مفاد کے مسائل پر کھلے دل سے بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تجارتی ٹیموں میں بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور اب دونوں ممالک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول قائم کیا جانا چاہیے،شی جن پنگ نے حالیہ غزہ جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات معمول کی بات ہیں، مگر باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد کے لیے چین امریکا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔
امریکااورچین کے صدورکی بوسان میں اہم ملاقات
جمعرات 30 اکتوبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
1 منٹ قبل
چمن اور گردونواح میں 3.8شدت کا زلزلہ
38 منٹ قبل















