عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ، 26 ہزار، 36 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ، 65 ہزار، 257 روپے کا ہو گیا۔
اس کے علاوہ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 295 روپے بڑھ کر 5 ہزار 663 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 35 ڈالر کا ہو گیا۔
گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، فیول سبسڈی دسمبر تک جاری رہے گی: وزیراعظم
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔













بدھ 4 نومبر 2026 

