گردوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین پھل

Calender Icon جمعرات 5 نومبر 2026

واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو نقصان دہ ہوتی ہیں اور ہمارے گردے بھی یہی کام کرتے ہیں۔

گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔

کیا سیڑھیاں چڑھنا عادت بنانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک پھل روزانہ کھانے سے گردوں کی صحت کو درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ پھل ہے انار جو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے انار کھانے سے گردوں کی صحت کو ہونے والے فوائد پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔موسم سرد ہونے پر صبح اٹھنا زیادہ مشکل کیوں محسوس ہونے لگتا ہے؟

مزید پڑھیں:نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات معدوم، عرب جماعتوں کی گادی آئزن کی حمایت

اس حوالے سے انسانوں پر ہونے والا تحقیقی کام تو محدود ہے جبکہ گردوں کے امراض سے متاثر افراد کو اس پھل کا استعمال طبی ماہرین کے مشورے سے کرنا چاہیے، کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔