کراچی(Karachi) ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ سگنل کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ سگنل کے قریب 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
مزیدپڑھیں:امریکا نے جنگ چھیڑی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا، عباس عراقچی کی سخت وارننگ
ترجمان چھیپا کے مطابق زخمی ہونے والے 3 افراد کی شناخت باقر ، اکرم اور اجمل کے ناموں سے کی گئی جبکہ 2 افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔
زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔













پیر 9 نومبر 2026 