جمعیت علمائے اسلام ف کیجانب سے اسلام آباد میں اجتماعات کے کیس میں رہنماؤں کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ اسلام آباد کےامیر مفتی اویس عزیز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
اسلم غوری نے کہا کہ آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مفتی اویس عزیز کو فلفور رہا کیا جائے، کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جمعیت علمائے اسلام ف کیجانب سے اسلام آباد میں اجتماعات کے کیس میں 2 ملزمان کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے، پولیس نے دونوں مقدمات میں نامزد دو ملزمان رفاقت اور قاری افتخار حسین کو عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزمان کا 13 ،13 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:گیمنگ کے شوقینوں کا انتظار ختم، جی ٹی اے 6 کی ڈاؤن لوڈنگ شروع
تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان نے پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑا کیا، ملزمان نے رہائشی بلاکس میں شہریوں کو محصور کیا، ملزمان سے مزید تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ چاہیے۔پولیس نے تھانہ سنگجانی اور انڈسٹریل ایریا میں مقدمات درج ہیں۔












منگل 10 نومبر 2026 