انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

Calender Icon ہفتہ 14 نومبر 2026

نڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق الامارات میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 338 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے جیت اپنے نام کی۔ بھارت کی جانب سے کپتان کشیا رائے چندانی 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ آریاویر سہواگ نے 58 اور منال چوہان نے 47 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں وی کے وینیتھ 24، انوے ڈراوڈ 19، ارجن راجپوت 16، یشبردن چوہان اور آریان سوسانی 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کاویا پریش پٹیل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔ میچ کے فیصلہ کن لمحات میں موہت الوا نے 49 اور چگُوروپتی ونکٹا نے 11 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں رضوان اللہ نے 3 اور نقاب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا، محمد صیام اور حسنین ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر بیٹر عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کی سنچری اسکور کی، جبکہ عبدالقادر 80 اور کپتان فرحان یوسف 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ حیام خان 21، احمد حسین 17، نقاب شفیق 11، حمزہ ظہور 10، محمد صیام 7 اور حسنین عباس ڈار 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رضوان اللہ 4 اور علی رضا صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے کاویا پریش پٹیل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، چگُوروپتی ونکٹا نے 3 اور ارجن راجپوت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔