بنکاک: تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ کے علاقے پٹونگ میں ایک موٹر سائیکل کرائے پر دینے والی دکان اور رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث متعدد افراد عمارتوں میں پھنس گئے، یہ حادثہ علی الصبح تقریباً 3 بج کر 17 منٹ پر فوکٹ کے علاقے پٹونگ میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق آگ ایک چار منزلہ تجارتی عمارت میں لگی، جس کی نچلی منزل پر موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت اور کرائے پر دینے کا کاروبار تھا، جبکہ اوپری منزلوں پر رہائشی کمرے قائم تھے۔
مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
عمارت میں 100 سے زائد موٹر سائیکلیں موجود تھیں، جن میں پٹرول، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک کے مختلف پرزے شامل تھے۔ ان آتش گیر اشیا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت میں دھوئیں کے گھنے بادل بھر گئے۔












پیر 16 نومبر 2026 