نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا، مچل سینٹنر انجری کے باعث باہر

Calender Icon منگل 17 نومبر 2026

نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر انجری کے باعث بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی، اسکینز میں مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا بتانا ہے کہ مچل سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، ڈین فاکس کرافٹ اس سے قبل مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔