Advertisement

پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن، پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔

پاک چین خلائی تعاون میں یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، دونوں میں سے ایک امیدوار بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلا کا سفر کرے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی، ریگل چوک کے قریب دکانوں میں آتشزدگی

پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔ مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔