لندن: پاکستان ہائی کمیشن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور متعلقہ سروسز متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پائیدار عالمی امن کیلئے انسانی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی: خواجہ آصف
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی تاہم دستاویزات کی تصدیق کی سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔













جمعرات 19 نومبر 2026 
