Advertisement

مکہ کلاک ٹاور نے مزید دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

Calender Icon جمعرات 19 نومبر 2026

مکہ کلاک ٹاور کو دنیا کا بلند ترین میوزیم اوربلند ترین کھلے مشاہداتی پلیٹ فارم کا اعزاز دیا گیا۔مکہ مکرمہ کے رائل کمیشن نے مکہ کلاک ٹاور کے نام مزید دو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کر لیے۔

گنیزورلڈ ریکارڈز کےمطابق دونوں عالمی ریکارڈ 5 جنوری کو قائم کیےگئے،کلاک ٹاور میوزیم زمین سے 426 اعشاریہ 875 میٹر کی بلندی پر واقع ہے،جبکہ کھلا مشاہداتی پلیٹ فارم 560 اعشاریہ 875 میٹر کی بلندی پر قائم ہے۔

مشاہداتی پلیٹ فارم سےمسجد الحرام اورمکہ مکرمہ کےاطراف کا دلکش منظر دیکھا جاسکتا ہے،کلاک ٹاور میوزیم مئی 2019 میں عوام کے لیےکھولاگیا تھا، جو ٹاور کی بالائی چار منزلوں پر مشتمل ہے۔