ٹریفک پولیس(Traffic Police) نے بغیر نمبر پلیٹس، جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران 502 گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 9 موٹرسائیکلوں اور لگژری گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اپلائیڈ فار 232 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 80 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مزیدپڑھیں:گاڑی نہ ملنے پر دولہے کا شادی سے انکار، رسومات پورے کئے بغیر رفو چکر
نمبر پلیٹس توڑنے اور گاڑی کا ماڈل چھپانے پر 278 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر شناخت چھپانے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔
گاڑی ٹرانسفر کروانے والے شہری نیا یونیورسل نمبر حاصل کرکے گاڑی پر نصب کریں۔ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق لگی نمبر پلیٹس پر چالان نہیں کیے جا رہے۔













پیر 23 نومبر 2026 
