اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملکی مجموعی صورتحال، امن و امان کے حکومتی اقدامات اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز پاکستان کے عام لوگ ہیں، آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو آنے والا کل ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہِ راست عوام کی سہولت سے ہے، نئے صوبوں کا قیام بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے بھی ہے۔
مزید پڑھیں:میٹا کے اے آئی سربراہ کی 2027 کے بارے میں اہم پیشگوئی
چوہدری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔













پیر 23 نومبر 2026 
