بہاولپور: خیرپور ڈاہا کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خیرپور ڈاہا میں سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر پتھروں سے لوڈ ٹرک الٹ گیا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت منی ٹرک پر 9 افراد موجود تھے، جس میں سے 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں:عوامی منشاء مطابق تمام فیصلے کرنا وقت کا تقاضا ہے: محسن نقوی
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو ایکسیویٹر کی مدد سے نکالا گیا، حادثے کا شکار ہونے والا منی ٹرک خیر پور ڈاہا سے بہاولپور آ رہا تھا۔













پیر 23 نومبر 2026 
